اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں قتل عام، قحط، بھوک پیاس اور تباہی و بربادی ننگ وعار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے حالات پر بات چیت کی ہے۔
غاصب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ میں 2 افسران سمیت 4 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ستائیس فلسطینی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے ایک رپورٹ میں غزہ میں جاری جنگ میں تین اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور دو دیگر کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
غزہ اور غرب اردن میں غاصب فوجیوں نے اپنے جرائم جاری رکھتے ہوئے القدس بریگيڈ کے دو مجاہدوں اور القسام بریگيڈ کے ایک کمانڈر کو شہید کردیا۔
پریس ذرائع نے فلسطینی پناہ گزینوں میں مختلف طرح کی بیماریاں پھیلنے اور اس علاقے میں نہایت المناک صورت حال پیدا ہونے کی خبر دی ہے۔
تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے مشیر طاہرالنونو نے پیر کی رات کو کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی، خطے میں کسی بھی کارروائی کے لیے ایک شرط اور پیش خیمہ ہے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بار پھر شمالی مقبوضہ فلسطین کے کریات شمونہ ٹاؤن پر میزائلی حملہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق میں زینبیہ علاقے کے مضافات میں 3 میزائل داغے ہیں