Sep ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • دپشتگرد اسرائیلی حکومت کی الٹی گنتی شروع،  حزب اللہ نے مقبوضہ علاقوں پر حملے کئے تیز

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صیہونی حکومت کے کئی فوجی اڈوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: نیوز ایجنسی ایسنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے آج جمعے کو جنوبی لبنان سے اصبع الجلیل میں واقع صیہونی حکومت کی متولا فوجی چھاؤنی پر متعدد میزائل برسائے جس کے نتیجے میں اس علاقے میں خطرے کے الارم بجنے لگے۔ صیہونی میڈيا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ المطلہ صیہونی کالونی پر لبنان کی اسلامی استقامتی فورس کے حملوں میں پچاس گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ارنا نے صیہونی اخبار اسرائیل الیوم کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جائزے سے واضح ہوا ہے کہ المطلہ کالونی پر حزب اللہ کے حملوں میں پچاس مکانوں کو نقصان پہنچا ہے اور یہ نقصان حزب اللہ کے سنگین میزائلی حملوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔ حزب اللہ لبنان نے جمعرات کی شب شمالی مقبوضہ فلسطین کی المطلہ صیہونی کالونی پر کم سے کم سات میزآئل فائر کئے۔

صیہونی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے جمعرات کی صبح سے شام تک صیہونی فوجی اہداف پر کم سے کم سترہ میزائلی و راکٹی حملے کئے جس کی اس سے پہلے کوئی مثال نہيں ملتیاسی طرح حزب اللہ لبنان نے گذشتہ ہفتے فلسطینی عوام اور استقامت حمایت اور جنوبی لبنان کے دیہاتوں پر صیہونی دشمن کی جارحیت کے جواب میں متولا فوجی چھاؤنی کو فلق میزائل سے نشانہ بنایا۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق لبنانی استقامت نے لیمان فوجی چھاؤنی میں صیہونی فوج کے بٹالین ہیڈ کوارٹر کو کیتوشا میزائل سے حملے کا نشانہ بنایا ہےحزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ ادمیت چھاؤنی اور یعرا چھاؤنی میں صیہونی فوج کی مغربی بٹالین کے ہیڈ کوارٹر اور مقبوضہ کفرشوبہ علاقے میں السماقہ چھاؤنی کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔لبنان میں مواصلاتی وسائل میں دھماکے کے بعد سے کہ جس کی ذمہ دار صیہونی حکومت ہے ، فریقین کی جانب سے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہےاسی طرح صیہونی حکومت نے لبنانی استقامت کے خلاف کارروائی کے نئے مرحلے کے آغاز کی خبر دی ہے۔

صیہونی حکومت نے منگل اور بدھ یعنی سترہ اور اٹھارہ ستمبر کو ایک مجرمانہ اقدام کے تحت لبنان میں پیجروں میں کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں لبنان کے مختلف علاقوں بالخصوص بیروت میں ایک بچی سمیت بتیس افراد شہید اور تین ہزار سے زيادہ زخمی ہوگئےحزـ اللہ لبنان نے اپنے تازہ ترین بیان میں اس بات پر تاکید کر تے ہوئے کہ صیہونی حکومت کے جرائم نے، جہاد کے لئے استقامت کے عزم کو دوچنداں کر دیا ہے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو اس جرم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔

 

ٹیگس