اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی بنیاد تشدد اور امتیازی سلوک پر قائم ہے اور اس غاصب حکومت کی نظر میں بین الاقوامی اصول و قوانین کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کے جاسوسی نظام کے خلاف اپنی تازہ ترین کارروائی میں جدید گائڈڈ میزائلوں کی رونمائی کردی ہے۔
صیہونی سیکورٹی حکام کو غزہ میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پھر مضبوط، آمادہ اور تازہ دم ہونے پر گہری تشویش لاحق ہے۔
آج تہران کی مرکزی نماز جمعہ حجتالاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری کی امامت میں ادا کی گئی۔ حجتالاسلام والمسلمین محمد جواد حاج علی اکبری نے خطبۂ نماز جمعہ میں کہا کہ غاصب صیہونی حکومت غزہ میں شکست کھا چکی ہے۔
غزہ سے صیہونی فوجیوں کی پسپائی کا سلسلہ جاری ہے۔
حزب اللہ لبنان نے جمعرات کی رات ایک بار پھر صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یمن کے سینئر رہنما عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ہم اب تک صیہونی حکومت پر دو سو سے زيادہ ڈرون حملے اور پچاس سے زیادہ بلیسٹک میزائل فائر کرچکے ہيں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں دنیا کے مختلف ممالک کے سفیروں نے اسرائیلی مندوب کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔
امریکہ میں فلسطین کے حامیوں نے صدر جو بائیڈن کی تقریر میں کئی بار رکاوٹیں ڈالیں اور غزہ کے عوام کی حمایت میں بائیڈن کے خلاف نعرے لگائے۔
حزب اللہ لبنان نے ایک صیہونی فوجی اڈے پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔