فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل، فلسطینی عوام کو صحرائے سینا میں بھگانا چاہتا ہے۔
یمن کی قومی نجات حکومت کے ایک سنیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے آپریشن سے امریکی اور اسرائیلی دفاعی نظام کو شکست ہوئی ہے۔
صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بہت پیچیدہ اور مشکل ہے۔
بیت المقدس میں جنگ کا سامنا کر رہے فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ پٹی کے لوگوں کے احترام میں اس بار کرسمس کا تہوار نہیں منایا گیا۔
فلسطینیوں نے اسرائیلی جاسوسوں کے ایک گروہ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
کوئٹہ پاکستان میں فلسطینیوں کی حمایت میں کئے جانے والے مظاہرے کے شرکا نے امریکہ و اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے اتوار کی رات کے وحشیانہ حملوں میں 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے صدر ہرتزوک نے غزہ کی جنگ کے نتیجے میں تل ابیب کے لئے پیش آنے والی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مشکلات اسرائیل کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔
اسرائیلی اخبار "یدیوت احارونوت" نے غاصب اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں اضافے کی خبر دی ہے۔
غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ جنگ میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے کے پیش نظر کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ جنگ کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ رہی ہے۔