Apr ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • عالمی یوم القدس کی اہمیت پر زور، صدرمملکت سید ابراہیم رئیسی

صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے تہران میں اسلامی ملکوں کے سفیروں کے ساتھ افطار پارٹی میں کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کے ساتھ باہمی تعاون کا فروغ ایران کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو عالمی یوم قدس کے موقع پر اسلامی ملکوں کے سفیروں اور ناظم الامور کے ہمراہ افطار کے پروگرام میں پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کی تقویت کو ایران کی خارجہ پالیسی کی بنیاد قرار دیا اور کہا کہ اسلامی ملکوں کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مفاہمت و تعاون کو مضبوط بنانا ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور تہران اس سلسلے میں تمام پڑوسی و اسلامی ملکوں کے ساتھ تعاون و مفاہمت کی تقویت کا خواہاں ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ علاقے کے ملکوں اور اسلامی ملکوں کا مشترکہ مسئلہ اغیار کی مداخلت ہے جبکہ اغیار صرف اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں اور ان کے اپنے مفادات کے علاوہ کوئی چیز ان کی نگاہ میں اہمیت نہیں رکھتی۔ صدر ایران نے کہا کہ عالمی استکبار نہیں چاہتا کہ اسلامی ملکوں میں باہمی روابط، مشترکہ تعاون اور مفاہمت بڑھے اسی بنا پر اغیار، اختلافات اور پڑوسی و اسلامی ملکوں میں دوری پیدا اور دہشت گردی کو فروغ دے کر نیز ایک دوسرے کی نسبت نفرت کا زہر گھول کر اپنے ناپاک و شرمناک مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ٹیگس