Apr ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • طوفان الاقصی سےصیہونی دشمن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، سید حسن نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اس سال کا عالمی یوم قدس دیگر برسوں کی نسبت مختلف ہوگا کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی دشمن کو نابودی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: موصولہ خبروں کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے "قدس ٹریبیون" کانفرنس میں کہا ہے کہ فلسطین اور خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حریت پسندوں کا طوفان ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مزید وسیع اور طاقتور ہو جائے گا۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے مزید کہا کہ صیہونی دشمن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں اور ملکوں اور رائے عامہ کے مطالبات، اور بین الاقوامی قوانین کی کوئی پرواہ نہیں ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں اس جنگ کو جیتنے اور صیہونی دشمن اور اس کے تمام حامیوں کو شکست دینے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے اور یہی ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔
سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تینتیس روزہ جنگ نے نئے مشرق وسطی منصوبے اور گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو شکست دے دی تھی کہا کہ طوفان الاقصیٰ کارروائی نے صیہونی حکومت کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور اس کے آثار وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ آشکار ہوں گے۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ یوم قدس کے موقع پر ہمارا فریضہ الاقصی طوفان آپریشن کے اسٹریٹجک نتائج اور خاص طور پر خطے میں امریکی صیہونی منصوبوں کی اسٹریٹجک ناکامیوں کو بیان کرنا ہے۔

ٹیگس