Mar ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • جنوبی افریقہ میں غزہ کے حق میں دنیا کے ہزاروں افراد کا 41 کلومیٹر کا پیدل مارچ

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں دنیا بھر کے ہزاروں افراد جمع ہوئے اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے 41 کلومیٹر طویل مارچ کیا۔

سحرنیوز/ دنیا: جنوبی افریقہ کے میڈیا ذرائع کے مطابق گرجا گھروں اور عیسائی برادری کی اپیل پر دنیا کے 20 ممالک کے 160 شہروں سے ہزاروں افراد فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کیپ ٹاؤن میں جمع ہوئے اور "غزہ میں جنگ بندی کے لیے  مارچ" کے زیر عنوان

پیدل مارچ کیا۔ کیپ ٹاؤن کے جنوب میں سائمنز ٹاؤن سے شروع ہونے والا مارچ کیپ ٹاؤن سٹی سینٹر میں اختتام پذیر ہوا۔

اطلاعات کے مطابق غزہ پٹی کی طوالت کے پیش نظر 41 کلومیٹر فاصلے تک کا مارچ کیا گیا جس میں شریک افراد کی تعداد ہزاروں میں تھی۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھے اور انہوں نے مارچ مکمل ہونے تک غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی اور فلسطینیوں کے لئے دعائیں مانگیں۔

مظاہرین نے مارچ کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

 

 

ٹیگس