Mar ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • اسرائيل کو مزید ارتکاب جرم سے روکا جائے: ہیومین رائٹس واچ

ہیومین رائٹس واچ نے غزہ کے بارے میں ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے اور اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو روکیں۔

سحرنیوز/ دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ہیومین رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم سے متعلق ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے جس میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو روکیں۔

یورپ و بحیرۂ روم کی ہیومین رائٹس واچ نے ایک بیان میں  کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین کو صیہونی حکومت سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف کارروائي بند کرے اور رہائشی عمارتوں کو جلانے، ان علاقوں کے شہریوں کے خلاف کارروائی اور انہیں جنوبی غزہ جانے پر مجبور کرنے جیسے اقدامات کا سلسلہ بند کرے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم نے غزہ کے مغرب اور الشفا اسپتال کے اطراف کی دسیوں عمارتوں کو اسرائيلی فوجیوں کے ہاتھوں جلائے جانے کے واقعات ثبت کئے ہيں۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ اسرائيلی فوجیوں نے بہت سے گھروں کو ان کے مکینوں کے ساتھ ہی جلا دیا اور دوسروں کو آگ بجھانے اور گھر میں جل رہے لوگوں کو نکالنے کے لئے انہیں گھر سے قریب تک نہيں ہونے دیا۔

ٹیگس