صیہونی حکومت کے سابق وزير جنگ نے اسلامی استقامتی تحریک حماس سے شکست کا اعتراف کر لیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب بہت سے ممالک صیہونی حکومت کے خلاف صرف موقف کے اعلان پر اکتفا کر رہے ہیں، یمنی حکومت اور عوام، مظلوم فلسطینی عوام کا دفاع کر رہے ہیں۔
تل ابیب کے جنوب میں ایک بار پھر بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے فلسطین کے استقامتی محاذ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر چالیس ہزار نوسو کے قریب پہنچ گئی ہے۔
جرمنی نے مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیل کے فوجی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایمنسٹی انٹر نیشنل نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے قیام کے لئے نیتن یاہو پر دباؤ ڈالے جانے کی ضرورت ہے۔
غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ دوسری جانب مغربی کنارے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کم از کم چھے فلسطینی شہید ہوگئے۔
صہیونی جنگی کابینہ کے سابق رکن نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کی سنگین قیمت ادا کی ہے۔
صہیونی فوج کے سابق چیف آف جنرل سٹاف جنرل گاڈی آئزنکوٹ نے نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے۔
صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے ممکنہ معاہدے کی بربادی سے متعلق دعویٰ سامنے آگیا ہے۔