پاکستانی زائرین کی حامل ایک بس ایران میں تلخ اور خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے باعث اٹھائیس افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے اربعین کے ہیڈکوارٹر نے زائرین اربعین حسینی سے دو روز قبل واپسی کی اپیل کرتے ہوئے بارڈر تک زائرین کی مفت واپسی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان میں حالیہ دنوں میں ہونے والی موسلادھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 کے قریب افراد جاں بحق اور تین سو تینتیس زخمی ہوئے ہیں جبکہ درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں بھی منکی پاکس کا ایک کیس سامنے آگیا ہے
میرجاوہ بارڈر میں اربعین حسینی میں شریک ہونے والے پاکستانی زائرین کی پذیرائی کےلئے امام رضا علیہ السلام کا موکب لگا ہوا ہے جہاں زائرین کو خدمات فراہم کی جاری ہیں۔
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جہاں مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں اور بارشوں سے ریلوے ٹریک متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف اضلاع کا دیہاتوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
صوبہ سیستان وبلوچستان کی اربعین کمیٹی کے طبی شعبے کے سیکریٹری نے زاہدان میں پاکستان کے زائرین اربعین کےلئے خصوصی کلینک کھولے جانے کی خبر دی ہے۔
سیستان و بلوچستان کے روڈز اینڈ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ اب تک سات ہزار تین سو چھہتر پاکستانی زائرین میرجاوہ سرحدی ٹرمینل کے راستے سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صیہونیوں کے جرائم کی تحقیقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے دفاع کا قانونی حق ہے۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر نے کہا ہے کہ صفر کے آغاز سے اب تک 15 ہزار پاکستانی زائرین ایران میں داخل ہوگئے ہیں۔