پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان خاندانوں کا انخلا شروع ہوگیا۔ کل 30 افغان خاندانوں کو لےکر 16 ٹرک طور خم سرحد پہنچ گئے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم و سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی متوقع وطن واپسی کا چرچا زبان زدعام و خاص ہے لیکن وہ وطن واپس آکر کیا کر سکتے ہیں اور کیا نہیں کر سکتے، اس پر قانونی رائے منقسم دکھائی دیتی ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔
پاکستان کے شیعہ اور سنی علماء اور دانشوروں کا کہنا ہے کہ نبی کریم حضرت محمد (ص) کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے، ہم متحد ہوکر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آج ایک بار پھر دھماکہ ہوا ہے۔
عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر پاکستان کے ہر کونے میں فضا معطر ہے اور سب اپنے اپنے انداز میں خاتم النیین، رحمۃ اللعالمین، وجۂ تخلیقِ دو جہاں، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستانی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کیبنٹ سیکرٹریٹ نے ایران سے گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے لیے نا گزیر قرار دے دیا۔
افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالنے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔
راکٹ کے دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔