-
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۳پاکستان کی بحری فوج نے خود تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا فائر، پرواز اور ہدف تک رسائی تمام مراحل انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔
-
ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور پاکستان کے وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۱ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے جس میں مختلف مسائل پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔
-
متحد ہو کر خواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کی جائے: پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۵پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم متحد ہو کر خواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کریں۔
-
" بین الاقوامی حُسنِ قرآت مقابلہ 2025"
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۲اسلام آباد میں حسن قرائت کا مقابلہ ، ایک رپورٹ
-
پاکستان: خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 22 دہشت گرد ہلاک، فورسز کو صدر اور وزیر اعظم کا خراج تحسین
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۹پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کر کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
-
ایران–پاکستان تعاون خطے کے امن کے لیے بنیادی ضرورت ہے: لاریجانی
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۱ایران کے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون خطے کے امن میں مددگار ہوگا۔
-
پاکستان: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ناکام، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، 3 دہشت گرد بھی ہلاک
Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۹پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ ناکام بنادیا گیا، 3 سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
-
پاکستان: ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج، مسلم لیگ (ن) کو برتری
Nov ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۴پاکستان میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کو برتری حاصل ہے۔
-
لاہور میں عالمی فلسطین کانفرنس+ رپورٹ
Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۴فلسطین سمیت دنیا بھر کے استقامتی رہنما دکھائی دیئے ایک منچ پر، غزہ کے مظلوم عوام کے لئے بلند ہوئی آواز۔ لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس نے دنیا کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ انصاف، انسانیت اور آزادی کے مسائل سرحدوں کے پابند نہیں ہوتے۔ کانفرنس میں مختلف مکاتبِ فکر اور ممالک کے نمائندگان نے یکجہتی کا مضبوط پیغام دیا، جو فلسطینی عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ لاہور سے ہمارے رپورٹر تنویر احمد کی اکسکلوسیو رپورٹ۔
-
اسلام آباد میں ثقافت اور خوراک کے بین الاقوامی میلے کا افتتاح
Nov ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۳پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چیریٹی بازار کے نام سے ثقافت اور خوراک کے بین الاقوامی میلے کا افتتاح ہو گیا ہے۔