Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ سے ٹیلی فونی گفتگو، ایران کے حالات پر بھی ہوئی بات چیت

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کے خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کایا کالاس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کے شعبۂ خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ اس ٹیلی فونی گفتگو میں پاکستان اور یورپی یونین تعلقات میں مثبت رفتار کا خیرمقدم کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایران سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پائیدار مکالمے اور مشغولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا جبکہ فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

ٹیگس