افغانستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد کراچی پولیس نے سو سے زیادہ افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے۔
پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے، آج انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 16 پیسے سستا ہو کر 300 روپے سے نیچے آگیا۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر خالی کرنے کی تاریخ مانگ لی۔
پشاور میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج کھیلا گیا میچ مسلسل بارش کی وجہ سے معطل کردیا گیا ہے اور اب یہ میچ کل ہوگا۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کی نوعیت، دو جسم اور یک جان جیسی ہے۔
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی جانی بیر سے فٹبال کے 6 کھلاڑیوں کو اغوا کر لیا گیا ہے جو آل پاکستان چیف منسٹرز گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کےلئے جا رہے تھے۔
گزشتہ رات دہشت گردوں نے ایک بار پھر لکی مروت پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا لیکن پولیس کی جوابی کارروائی اور آمادگی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
پاکستان کی وزارات خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں دستیاب جدید ہتھیاروں پر تشویش ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔