Dec ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی برسی

پاکستان میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی آج برسی ہے اور اسی مناسبت سے پاکستانی حکام کی جانب سے الگ الگ بیانات جاری کئے گئے ہیں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو، دس سال گزر چُکے لیکن دکھ آج بھی زندہ ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سانحہ سولہ دسمبر انسانیت، تعلیم اور پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ تھا۔

مریم نواز

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ جیت کر ہی دم لیں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سولہ دسمبر کو دہشت گردوں نے ہمارے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا۔

 

ٹیگس