Dec ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • غزہ، لبنان اور شام کے خلاف جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ

پاکستان نے غزہ، لبنان اور شام کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت غیر مشروط اور فوری طور پر بند کئےجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ایران پریس نے پاکستان کے اخبار ڈان کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے درالحکومت میں 8 ترقی پذیر ممالک کی تنظیم (ڈی 8) کے وزرا کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ غزہ کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا ہے۔ لبنان اور شام میں جاری جارحیت تشویش ناک ہے۔ پاکستان فوری اور غیر مشروط طور پر جارحیت کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی 8 وزرا کونسل اجلاس مشرق وسطیٰ میں انسانی بحران سے نمٹنے کے حل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اہم فورم ہے، پاکستان ڈی 8 ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور تجارت کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیگس