غاصب صیہونی حکومت کے ذرائع نے جنگ غزہ کے بارے میں صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کا ایک پلان جاری کیا ہے۔
ہندوستان کی کانگریس پارٹی کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ یاترا مراد آباد سے شروع ہوئی جس میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ہندوستانی کسانوں کا پنجاب اور ہریانہ بارڈر پر احتجاج جاری ہے اور ایک نوجوان کسان کی موت کے خلاف آج کسان تنظیموں نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کررکھاہے۔
ہندوستان میں کسانوں کی تحریک جاری ہے اور اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک کے کسان بھائی بہنوں کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ہے۔
شیو سینا (یو بی ٹی) پارٹی کے رہنما سنجے راؤت نے کہا ہے کہ 25 لاکھ کا قلم اور 15 لاکھ روپے کا سوٹ استعمال کرنے والے پی ایم مودی غریب ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں۔
ہندوستان کی کانگریس پارٹی نے اپنے بینک اکاؤنٹ منجمد کئے جانے کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے پوری صورتحال کا ذمہ دار مرکز کی بی جے پی حکومت کو قراردیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق کے بعد آج اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، بینچ مارک کے ایس ای سو انڈیکس نوسو پچانوے پوائنٹس بڑھ گیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے مطابق وزیراعظم ن لیگ کا اور صدر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے وادی کشمیر میں پہلی الیکٹرک ٹرین کوہری جھنڈی دکھائی جس کی کشمیری رہنما فاروق عبداللہ نے تعریف کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا گیا۔