Jun ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۱ Asia/Tehran
  •  اسرائیلی فوج کی فوجی سپلائز پر پابندی لگانے کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اُردن میں ہونیوالی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کی ہے ۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ غزہ کے حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی ایٹ میں شرکت کی، ڈی ایٹ کانفرنس میں وزرائے خارجہ نے غزہ میں فور ی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اُردن میں ہونے والی غزہ کانفرنس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے مؤقف پیش کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی ایٹ کانفرنس کے دوران اپنے دیگر ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ فلسطین پر یو این کی انکوائری رپورٹ سامنے آئی ہے، رپورٹ میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے حوالے سے حیراں کن انکشافات کیے گئے ہیں، اب وقت ہے کہ غزہ میں ہونے والے مظالم کو روکا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اسرائیلی فوج کو فوجی سپلائز پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کی ہے، ڈپٹی وزیراعظم نے غزہ میں ان کنڈیشنل سیز فائر اور غزہ سے اسرائیلی فورسز کو فوری واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس