بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کا دورہ ہندوستان
بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد آج ہندوستان کے دورے پر نئی دہلی پہنچی جہاں راشٹریہ بھون میں ان کا باضابطہ استقبال کیا گيا۔
سحر نیوز/ ہندوستان: بنگلادیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے راج گھاٹ پہنچ کر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔
ہندوستان اور بنگلادیش کے درمیان آج وفود کی سطح پر میٹنگ میں کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ تجارتی اور اقتصادی تعاون، سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ، کنیکٹیویٹی اور انفراسٹرکچر کی تقسیم ، ماحولیاتی و ثقافتی مسائل اور لوگوں کے درمیان باہمی تعلقات دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
بنگلادیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ نریندر مودی کے تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد ہندوستان کا سرکاری دورہ کرنے والی پہلی غیرملکی مہمان ہيں ۔ انھوں نے نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کی تھی۔