صدر پاکستان کیلئے آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی جبکہ وزیراعظم کیلئے شہباز شریف اورعمرایوب کے مابین مقابلہ ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نئے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے غلام مصطفیٰ شاہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ، قومی اسمبلی کے اجلاس میں پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی جاری رہی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایوان میں زبردست نعرے لگائے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وعدہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔
بابرسلیم سواتی خیبرپختونخوا اورعبدالخالق اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہو گئے اور انہوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نگراں وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور ایاز صادق کو اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، فیصل جاوید اور اسد عمر کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس سے بری کر دیا۔
پاکستان کی جماعت اسلامی، جے یو آئی ف اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، نے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے اپنے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل میں آزاد امیدواروں کی شمولیت اور مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔
190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔