پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کیلیے معاہدہ طے پاگیا، جس کے مطابق وزیراعظم ن لیگ کا اور صدر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن حکام کو سینیٹ میں بلانے کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے مل کر ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نےمرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کا دعوی کیا ہے۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستعفی ہوگئے اور خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کرکے جمہوریت پر حملہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے حمایت یافتہ نو منتخب ایم این اے بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا اپنی رہائش گاہ آمد پر خیر مقدم کیا۔
پاکستان نے کہا ہے کہ اسے الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصیحتوں کی ضرورت نہيں ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عمر ایوب کو وزیراعظم کا امیدوار اور عاقب اللہ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کردیا ہے۔