Jun ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۱
روس کی نجی سکیورٹی فورس ویگنر نے حکومت کے خلاف اعلانِ بغاوت کے بعد پڑوسی ملک بیلاروس کے صدر کی ثالثی پر اپنا فیصلہ واپس لے لیا جس کے بعد روس خانہ جنگی کی جانب جاتے جاتے ٹھہر گیا۔ ثالثی کا یہ عمل روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ہماہنگی کے ساتھ انجام پایا۔ کامیاب ثالثی پر روسی صدر نے اپنے بیلاروسی ہم منصب کی قدردانی کی ہے۔ تصاویر میں کشیدگی بڑھ جانے کے بعد ویگنر جنگجوؤں کی تعیناتی اور پھر انکی واپسی کی تصاویر کو دیکھا جا سکتا ہے۔