ہندوستانی وزیر اعظم مودی کی روسی صدر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت
Aug ۲۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۳۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے یوکرین کے دورے سے واپسی کے بعد کل روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے اپنی بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔
سحرنیوز/ ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ایکس پوسٹ پر لکھا ہے کہ آج صدر پوتین سے بات کی۔ ہم نے خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خيال کیا۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھا کہ روس یوکرین تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا اسی طرح یوکرین کے حالیہ دورے کے بارے میں بھی باہمی تبادلہ خیال کیا۔
ان کا اپنی ایکس پوسٹ میں کہنا تھا کہ تنازعہ کے جلد، دیرپا اور پرامن حل کی حمایت کے لیے میں نے ہندوستان کے پختہ عزم کا ارادہ کیا۔