Aug ۰۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی بات چیت، خطے کی کشیدہ صورتحال کا لیا جائزہ

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: موصولہ رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں بغیر کسی استثنا کے ان تمام فریقوں سے جو غزہ اور مشرق وسطی کی صورتحال پر اثرانداز ہو سکتے ہیں مطالبہ کیا کہ ایسے اقدامات کی روک تھام کریں جو حالات کو عدم استحکام سے دوچار اور غیر فوجیوں کے جانی نقصان کو بڑھا سکتے ہوں۔
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس بات چیت میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کےلیے صیہونی حکومت کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی۔ انہوں نے سیاسی شخصیات کو دہشت گردانہ حملہ کرکے شہید کرنے کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بہت خطرناک نتائج برآمد ہوں گے اور اس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھے گی۔

ٹیگس