روس کے خلاف جوابی حملوں میں یوکرین کے شکست کھانے کے بعد یورپی یونین کے ارکان نے ماسکو کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے سے اتفاق کیا ہے اور مزید اکہتر افراد اور تینتیس اداروں کو ان پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
امریکہ نے کی ایف کو خبردار کیا ہے کہ روس کے خلاف کارروائی کی صورت میں یوکرین کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔
ڈنمارک کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ڈنمارک دو ہزار تیئیس سے دو ہزار اٹھائیس تک یوکرین کو تین ارب اکیس کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے گا۔
پاکستان میں امریکی اثر و رسوخ کے کمزور پڑ جانے اور روس کے ساتھ اُس کی بڑھتی قربت کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان درآمدات و برآمدات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی پچھترویں سالگرہ پر پاکستانی عوام کے نام مبارکباد پر مبنی ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
متعدد ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوجیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم ایک روسی فوجی ہلاک ہو گیا۔
سحر نیوز رپورٹ
یوکرین جنگ کے درمیان سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوج کی بکتربند گاڑیوں کا ایک پورا کا پورا قافلہ روس کے بمبار ڈرون طیاروں کا شکار ہو گیا۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر نے روسی افواج کے خلاف حالیہ جوابی حملوں میں فوجی اہلکاروں اور سازوسامان کے لحاظ سے یوکرینی فوج کی زیادہ ہلاکتوں کی اطلاع دی ہے۔
روسی فوج نے فضا سے مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں سے یوکرین میں اہم فوجی تنصیبات کی حفاظت کرنے والے فضائی دفاعی سسٹم پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا ہے۔