ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگوکی خبر ہے جس میں دونوں ممالک کے صدور نے باہمی دلچسپی کے امور اور خصوصاً انرجی اور شام کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
امریکہ میں روسی سفیر آنتونوف نے کہا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ کریمیہ کے بارے میں اشتعال انگیز بیان دے کر یوکرینی حکام کو روس میں دہشت گردانہ اقدامات کی ترغیب دلا رہی ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز نے رویٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ منگل کے روز روس کے دو اسٹریٹیجک بمبار طیاروں نے قطب شمال کے آزاد سمندر کے اوپر گشتی اڑان بھری جو دس گھنٹوں تک جاری رہی۔
برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے یوکرین کو روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کی غرض سے یوکرین کو جدید ترین ٹینک فراہم کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
روس کے صدر پوتین نے اپنے ترک ہم منصب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
مغربی ممالک بالخصوص امریکہ یوکرین کو بڑے پیمانے پر مالی اور اسلحہ جاتی امداد فراہم کر رہے ہیں جس کی مالیت دسیوں ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ کی ایف کو ایسے ہتھیار دیئے جا چکے ہیں جنہیں اس سے قبل کبھی استعمال نہیں کیا گیا تھا۔
روس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کی طرف سے ممکنہ طور پر یوکرین بھیجے جانے والے ٹینک وہاں پر جل جائیں گے اور اس سابقہ سوویت جمہوریہ کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی سے جنگ کے نتیجے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
جہاں ایک طرف یوکرین میں جنگ میں شدت آنے کے اشارے صاف نظر آ رہے ہيں وہیں روس کے صدر پوتن نے ایک بیان دے کر یہ نظریہ پختہ کر دیا ہے کہ روس کی نظر میں اس کے خلاف بڑی خطرناک سازش کی گئی ہے۔
سحر نیوز رپورٹ
اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ امریکی کا عالمی پولیس مین بننے کا رویہ اور دوسروں کے مفادات کو نظرانداز کرنا، یوکرین بحران کی اصلی وجہ ہے۔