روس اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت
روس میں ہونے والی 11 ویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر روس اور سعودی عرب کے وزرائے دفاع نے باہمی دفاعی تعاون پر بات چیت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ہونے والی گیارہویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر روس اور سعودی عرب کے وزرائے دفاع نے ملاقات میں دفاعی میدان میں تعاون کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر دفاع جنرل الیگزنڈر فومن اور سعودی عرب کے وزیر دفاع طلال بن عبداللہ ال عتیبی نے دفاعی میدان میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ملاقات، دوستی اور باہمی اعتماد کے ماحول میں ہوئی جس میں فریقوں نے دفاعی میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ماسکو میں گیارہویں بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس میں روس، چین، بیلاروس اور ونزوئلا کے وزرائے دفاع نے شرکت کی ہے۔