روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ ان کا ملک غیر دوستانہ اقدامات کا سخت جواب دے گا۔
بدھ کو روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت خبردار کیا ہے۔
ترکیے کے صدر نے یوکرین میں ٹینک بھیجنے کے مغرب کے اقدام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیف کو ٹینکوں کی ترسیل خطرناک ہے اور اس سے یوکرین کا بحران حل نہیں ہوگا۔
روسی فورسز نے یوکرین کے مشرقی حصے میں پیش قدمی کرتے ہوئے کچھ علاقوں پربمباری کی ہے۔
روس کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ہمیں یوکرین کے بارے میں ایک نیا پیغام بھیجا ہے۔
یوکرین کی حکومت کی طرف سے فوری طور اس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
جرمنی نے یوکرین کو لیپرڈ 2 جنگی ٹینکوں کی فراہمی کے اعلان کے چند دن بعد ’’ لڑاکا طیاروں‘‘ کی فراہی سے انکار کر دیا۔
روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دمیتری میدویدیف نے خبردار کیا ہے کہ کیف کو بکتر بند گاڑیاں اور مختلف قسم کے ہتھیار دے کر، تیسری جنگ عظیم کو روکا نہیں جا سکتا ہے۔
یوکرین نے لوہانسک شہر میں واقع ایک ہسپتال کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی ٹینک یوکرین کے لیے معجزہ نہیں کر سکتے۔