Jan ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • لوہانسک کے اسپتال پر یوکرین کا میزائل حملہ

یوکرین نے لوہانسک شہر میں واقع ایک ہسپتال کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں کم از کم 14 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: رشیا ٹوڈے نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ یوکرین کے فوجیوں نے امریکی ہیمارس میزائیلوں سے لوہانسک شہر کے نووائیدار ہسپتال کو نشانہ بنایا ہے۔ 
باخبر ذرائع کے مطابق، اس حملے میں چودہ افراد کی ہلاکت جبکہ چوبیس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ ہسپتال کی عمارت بھی تقریبا مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ لوہانسک علاقہ ایک ریفرینڈم کے بعد روس میں شامل ہوچکا ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اس طبی مرکز پر حملے کو ایک ناقابل معافی جنگی جرم قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔ 
اس سے قبل یوکرین کے کرائے کے فوجیوں نے دونیسک علاقے میں بھی ایک ہسپتال پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں اس معالجاتی مرکز کے آئی سی یو کو براہ راست مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ علاقوں کے عوام کو یوکرین سے علیحدگی سے قبل کیف کی حکومت اور فوج کی جانب سے شدید نسل پرستی اور منافرت کا سامنا رہتا تھا۔
یاد رہے کہ یوکرین کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے عزائم کے اعلان کے بعد، گذشتہ سال فروری کے مہینے میں روس نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا تاہم مغربی دنیا کی کھلی مداخلت کے نتیجے میں یہ جنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

ٹیگس