اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں سویڈن میں قرآنِ پاک کی ہوئی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے سویڈن میں ہوئی شانِ قرآنی میں گستاخی پر سویڈش مصنوعات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے تازہ ترین بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال اور یورپ اور ایران کے باہمی تعلقات پر ٹیلیفونک گفتگو میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
حکومتِ پاکستان نے جمعہ سات جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانےکا فیصلہ کیا ہے۔
کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔
اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات روکنے کیلیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عراقی سیاست داں نے تجویز دی ہے کہ اسٹاک ہوم سے اسلامی ممالک کے سفیروں کو بلایا جائے۔
سویڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سے اسلامی ممالک نے سویڈن کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے ۔
سویڈن میں ہوئی حالیہ توہین قرآن کے خلاف پاکستان میں جاری احتجاج کے دوران بائیکاٹ سویڈش برینڈز ہیشٹیگ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں تبدیل ہو گیا۔