Jul ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  •  سویڈن کی حکومت  قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے: صدر رئیسی

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی صرف مذمت میں بیان جاری کرنا کسی بھی صورت میں کافی نہيں ہے اور سویڈن کو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے مسلمانوں اور ادیان الہی کے تمام پیروکاروں کے لئے قابل احترام آسمانی کتاب کی بے حرمتی کے جرم پر سویڈن حکومت کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا یہ در اصل  ایک سازش اور خطرناک واقعہ ہے اور اس مجرمانہ فعل کی سویڈن کی حکومت کی جانب سے حمایت، عالم اسلام کے خلاف جنگی صف آرائی کے مترادف ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ایران اور سویڈن کے سفیروں کا دورانیہ ختم ہوگيا ہے اور میں نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ نئے سفیروں کے تبادلے کی اجازت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سویڈن کی حکومت کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت میں ایک بیان جاری کرنا کسی بھی صورت میں کافی نہيں ہے اور سویڈں کو اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا  ہوگا۔

ٹیگس