نشر ہونے کی تاریخ 27/10/2015 ہر ہفتےمنگل کے روز ایران کے وقت کے مطابق 18:30
یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب کو یمن کے بحران کی سیاسی راہ حل کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
یمن پر سعودی اتحاد کے وحشیانہ فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی کے ساتھ یمن نے مخا کے ساحل کے نزدیک سعودی حکومت کے ایک جنگی بحری جہاز پر حملہ کرکے اس کو غرق کردیا ہے۔
شام کی حکومت نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو مغربی ملکوں نے بنایاہے۔
بحرین میں عوام نے ایک بار پھر ملک گیر مظاہرے کرکے شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔
ایران کے وزیر انٹیلی جینس سید محمود علوی نے فرقہ واریت کے فروغ کو اسلام دشمن قوتوں کی سازش قرار دیا ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف روس کی فوجی کارروائی کو داعش کے خلاف جنگ میں موثر اور سود مند قرار دیا ہے۔
ایران کی تشخیص مصحلت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولائتی نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت حجاج کرام کی سیکورٹی کی ذمہ داری سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
خبروں سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ آل سعود کی اقتصادی میدان میں کارکردگی ناکام رہی ہے اور سعودی عرب کے حکمرانوں کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے اس ملک کے عوام کے ایک بڑے حصے کو غربت اور بےروزگاری کے مسائل کا سامنا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی اتفاق رائے کو دنیا کی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کی تاریخ کی عظیم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کے ایران کا راستہ اقتصادی ترقی اور پیشرفت کا راستہ ہوگا۔