معروف ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب نے انصار اللہ یمن کے 18 مختلف چینلوں کو بند کر دیا ہے جبکہ ان چینلز پر سات ہزار ویڈیوز اور 90 ملین سے زیادہ ویوز تھے۔
یمن میں بے گھر افراد کی حمایت کرنے والے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں 26 ہزار یمنی شہری ملک کے مختلف علاقوں میں بے گھر ہو گئے ہیں۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے سویڈن میں ہوئی شانِ قرآنی میں گستاخی پر سویڈش مصنوعات کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یمن کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کی جانب سے اسلامی مقدسات، دینی اعتقادات اور قرآن کریم کی بے حرمتی جیسے اقدامات کو عالمی امن و صلح کو سبوتاژ کرنے والا اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
انصاراللہ یمن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے مستعفی یمنی حکومت کی مدد جاری رکھی تو یمنی فوج سعودی عرب کے اہم اقتصادی مراکز پر حملے کر سکتی ہے۔
یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہفتے کے روز سے صنعا سے سعودی عرب کے لئے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔
یمن کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا ملک اب صیہونی و مغربی تسلط پسندی کو برداشت نہیں کرے گا۔
انصاراللہ یمن نے سعودی عرب پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی فضلہ یمنی علاقے میں دفن کر رہا ہے اور اس حوالے سے ریاض اور سعودی حامی یمنی ریاستی شوری کے درمیان ہونے والے معاہدے پر متبہ کیا ہے۔
صنعا حکومت کے ایک اعلی عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکہ یمن کے بعض جزیروں اور اسٹریٹیجک علاقوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
خبر رساں ذرائع نے خبر دی ہے کہ اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔