Jan ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۹ Asia/Tehran
  • واشنگٹن یمن سے جنگ نہيں چاہتا

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یمن پر امریکی حملہ دفاعی نوعیت کا ہے اعلان کیا کہ واشنگٹن یمن سے جنگ نہيں چاہتا۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت جنگ کے ترجمان پیٹریک رائڈر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ یمن کی مسلح افواج ، بحیرہ احمر ميں بحری جہازوں اور غوطہ خوروں پر کروز میزائل برسا رہی ہے دعوی کیا کہ یمن کی مسلح افواج اور ان کے اینٹی میزائل سسٹم پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے صرف دفاعی نوعیت کے حامل ہيں ۔

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے یہ بیانات ایسی حالت میں سامنے آرہے ہيں کہ امریکی صدر جوبائيڈن نے جمعرات کو انصاراللہ یمن کا مقابلہ کرنے اور فوجی حملوں کے باوجود بحیرہ احمر ميں انصاراللہ کے حملوں کو روکنے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ناکامی و ناتوانی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف امریکی حملے جاری رہيں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کے خلاف امریکہ کے فوجی حملے جاری رہیں گے تاہم انھوں نے اعتراف کیا کہ امریکہ اور برطانیہ کی بمباری بحیرہ احمر میں جہازوں پر یمنی فوج کے حملے رکنے پر منتج نہيں ہوئے ہيں ۔

 

ٹیگس