Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • شام میں غاصب امریکہ کے فوجی اڈے پر شدید میزائل حملے

خبری ذرائع نے پیر کی شام کو مشرقی شام میں غاصب امریکہ کے فوجی اڈے پر میزائل حملوں کی اطلاع دی۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مشرقی شام میں واقع "کونیکو" گیس فیلڈ میں غاصب امریکہ کا غیر قانونی فوجی اڈہ ابھی چند ہی گھنٹوں میں کم از کم دو بار میزائل حملے کا نشانہ بنا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اس غیر قانونی فوجی اڈے پر کئی میزائل داغے ہیں۔

غزہ کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کی جنگ کے آغاز اور اسرائیلی فوج کی جانب سے اس علاقے کے رہائشی، تعلیمی اور طبی مراکز پر مسلسل ہونے والی بمباری کے بعد، علاقے کی ہر اسلامی مزاحمتی تنظیم غزہ کے مظلوموں کی حمایت کا فرض ادا کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی مزاحمتی تنظیموں نے عراق اور شام میں غاصب اور دہشت گرد امریکہ کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر امریکیوں کو یہ باور کرایا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی قیمت بہت سنگین ہے۔

دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور لبنان، عراق، یمن اور شام کے مزاحمتی گروپوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان جرائم اور جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے اور غاصب حکومت سے ان جرائم کا تاوان لے کر رہیں گے۔

 

ٹیگس