Oct ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۷ Asia/Tehran
  • استنبول میں پاکستان افغانستان مذاکرات ناکام ہوگئے: پاکستانی وزیر اطلاعات

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوئے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع پاکستانی ذرائع ابلاغ نے دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے آج (بدھ کی صبح) بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہوئے چار روزہ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور یہ کہ مذاکرات میں قابل عمل حل نہیں نکالا جا سکا۔

پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ساتھ ہی مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر قطر اور ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔  عطا تارڑ نے کہا کہ طالبان نے، بقول ان کے، شواہد کے باوجود سرحد پار دہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہیں دی اور یہ کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا، بقول ان کے، پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کے لئے ترکیہ کے شہر استنبول میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات شروع ہوئے تھے لیکن چار دن تک جاری رہنے والے یہ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے۔

 

 

ٹیگس