ہندوستان کی طرف سے بذریعہ ایران افغانستان کے ساتھ تجارتی رابطہ منقطع ہونے کی تردید
ہندوستان نے بذریعہ ایران، افغانستان کے ساتھ تجارتی رابطہ منقطع کئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور گمراہ کن خبر ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے سوشل میڈیا پر یہ خبر پھیلنے کے بعد کہ "نئی دہلی نے بذریعہ ایران کابل کے ساتھ تجارتی رابطہ عارضی طور پر منقطع کردیا ہے" اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر جھوٹی، غلط اور گمراہ کن ہے۔
ہندوستان کے پریس انفارمیشن بیورو کے حقائق کا پتہ لگانے والے شعبے نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرکے بتایا ہے کہ ملک کے حکام نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بدستور قائم ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک جھوٹی رپورٹ نشر ہوئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہندوستان کی وزارت تجارت و صنعت نے ایک بیان میں علاقائی سلامتی کی بابت گہری تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ملک کے برآمد و درآمد کنندگان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ کوئی نیا تجارتی معاہدہ کرنے سے گریز کریں اور فی الوقت جو سامان لادا جا رہا ہے اس کے بارے میں متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی انجام دیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس جھوٹی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس ہندوستانی وزارت نے کہا ہے کہ اس تجارتی رابطے میں آنے والا تعطل اطلاع ثانی تک جاری رہے گا اور علاقے کی سیکورٹی کی صورت حال کے تغیرات کے پیش نظر حالات کا منظم طور پر جائزہ لیا جائے گا۔