عراق کے وزیر خارجہ کا مجوزہ دورۂ ایران، وزیر خارجہ کے علاوہ صدر ایران سے بھی ملاقات کا شیڈول
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ کا دورۂ ایران طے ہوچکا ہے جس میں وہ ایرانی وزیر خارجہ کے علاوہ صدر ڈاکٹر پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ عراق کے وزیر خارجہ کا دورۂ ایران طے ہوچکا ہے جس میں وہ صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ایران کے دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔
اسماعیل بقائی نے بتایا کہ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین اپنے اس دورے میں ایران اور عراق کے باہمی تعلقات اور علاقائی و عالمی حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ فواد حسین نے گزشتہ ہفتے ایران کے نائب وزیر خارجہ وحید جلال زادہ سے بغداد میں ملاقات کی تھی اور اس موقع پر باہمی تعلقات میں فروغ اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات میں توسیع پر زور دیا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
مذکورہ ملاقات میں ایران اور عراق کی مشترکہ کمیٹی برائے کونسلر تعلقات کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوئی اور ایران کے نائب وزیر خارجہ نے ایران کے بعض شہروں میں ہونے والے حالیہ بلووں اور بدامنی پھیلانے کی سازشوں سے عراق کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ وحید جلال زادہ نے خطے کے حالات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ تعاون پر بھی زور دیا۔