سید حسن نصر اللہ نے مسقط میں عزاداروں پر ہوئے حملے کے پیچھے کی وجہ سے اٹھایا پردہ
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور فرقہ وارانہ کشیدگي میں کمی ، طوفان الاقصی کے اہم نتائج میں سے ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے منگل کی شب عاشورہ کے موقع پر ایک تقریر میں طوفان الاقصی آپریشن کا ذکر ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ غزہ کی حمایت کرنے میں ناکام رہے ہیں اور کچھ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فرقہ وارانہ مسائل پیدا کر رہے ہیں، اور پرانے مسائل کو ابھار کر نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کی تباہی ان شاء اللہ غزہ میں موجودہ نسل اور مزاحمتی محاذ کے ذریعے ہوگی۔
حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن کے فاتحانہ خاتمے کے بعد، فرقہ وارانہ اختلافات کو دوبارہ ابھارنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اسرائیل کے مقابلے میں مسلمانوں کے درمیان جو اتحاد قائم ہوا ہے اور جو طوفان الاقصی آپریشن کے بابرکت نتائج میں سے ایک ہے، اسے پارہ پارہ کردیا جائے ۔
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل کی نسل کش حکومت کے ساتھ جنگ کا افق روشن ہے اور قرآن کا وعدہ ہے کہ صیہونی حکومت نیست و نابود ہوجائے گی۔
حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن ، ان طویل اور بڑی جنگوں میں سے ایک ہے کہ جس کا دشمن نے اعتراف کیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس جنگ کا محور ، مزاحمتی اقوام ہیں-