مکہ مکرمہ میں ایک ہزار حاجی جاں بحق، جانیئے کس ملک کے زیادہ حاجی جاں بحق ہوئے۔
مکہ مکرمہ میں رواں حج سیزن کے دوران ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 922 تک پہنچ گئی۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: خبر رساں ایجنسیوں نے سفارت کاروں اور حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں کم از کم 600 مصری، 144 انڈونیشیائی، 68 ہندوستانی، 60 اردنی، 35 پاکستانی، 35 تیونسی، 11 ایرانی اور تین سینیگالی حاجی شامل ہیں۔
سعودی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ پیر کو مکہ مکرمہ کی گرینڈ مسجد میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔
سعودی عرب نے سرکاری طور پر جاں بحق ہونے والوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی ہیں، حالانکہ انہوں نے صرف اتوار کو ہی گرمی سے متاثر ہونے کے 2 ہزار 700 سے زیادہ واقعات رپورٹ کیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس سال 18 لاکھ افراد نے حج کا فریضہ انجام دیا، حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
ایک خبر ایجنسی کے مطابق ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی اکثریت ان افراد پر مشتمل ہے جنہوں نے خود کو حج کیلئے رجسٹرڈ نہیں کرایا تھا اس کی وجہ سے وہ ائیرکنڈیشنڈ مقامات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔