Dec ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت جنگی جرائم کے زمرے میں
    سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت جنگی جرائم کے زمرے میں

متعدد برطانوی عہدیداروں اور قانونی مشیروں نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کو برطانوی اسلحہ کی فروخت جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتی ہے۔

برطانوی اخبار انڈپینڈنٹ کے مطابق متعدد برطانوی عہدیداروں اور قانونی مشیروں نے حکومت برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کو سامان حرب کی فروخت اور ان کا یمن میں عام شہریوں کے قتل عام کے لیے استعمال، جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

اخبار کے مطابق ایسے بہت سے شواہد موجود ہیں کہ برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو فروخت کئے جانے والے میزائیل یمن میں جاری بے رحمانہ جنگ کے دوران عام شہریوں کے خلاف استعمال کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے قانونی مشیروں نے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کو خبردار کیا ہے کہ ان میزائلوں کی سعودی عرب کو فروخت اور جنگ یمن میں ان کا استعمال انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے بھی شمار ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزارت خارجہ کے ایک قانونی مشیر نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ سعودی عرب کوفروخت کیے گئے بعض ہتھیار اور میزائل یمن میں عام شہریوں کے خلاف استعمال بھی کئے گئے ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ یمن پر نو ماہ سے جاری سعودی جارحیت میں عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس