Apr ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکہ کے فوجی اخراجات649 ارب ڈالر

امریکی فوجی اخراجات649 ارب ڈالر تک پہنچ گئےہیں۔

امریکی فوج کے اخراجات میں گزشتہ 7سال کے دوران پہلی باراس قدراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اخراجات میں یہ اضافہ صدر ٹرمپ کی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے فوجی اخراجات میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو چھ سو انچاس ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

2018 میں ہندوستان کے فوجی اخراجات تین اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ چھیاسٹھ ارب پچاس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔

پاکستان کے فوجی اخراجات گیارہ فیصد اضافے کے ساتھ گیارہ ارب چالیس کروڑ ہو گئے ہیں۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی نئی رپورٹ کے مطابق صرف 5ملکوں کے فوجی اخراجات دنیا بھر کے مجموعی فوجی اخراجات کا 60فیصد ہیں، ان ملکوں میں امریکا، چین، سعودی عرب، ہندوستان اور فرانس شامل ہیں۔

 

ٹیگس