Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ٹرمپ، 13ہزار جھوٹے بیانات دینے کے بعد دنیا کے بڑے جھوٹے بن گئے

جارج بش کےایڈوائزرنےکہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو مسلسل جھوٹ بولنے کی عادت ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کا صدر بننےکے بعد سے ٹرمپ نے 13000 جھوٹے بیانات دیئے ہیں۔ اس سال مارچ میں نیوزایجنسی رائٹرزنےایک پول کرایا تھا جس میں 40 فیصد لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کبھی کبھی سچ بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ 41 فیصد لوگوں کا ماننا تھا کہ ٹرمپ کبھی بھی سچ نہیں بولتے اور صرف 19 فیصد لوگوں نےکہا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ ہمیشہ سچ بولتے ہیں، جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخابات سے قبل ڈونالڈ ٹرمپ مقبولیت حاصل کرنے کے لئے جھوٹے بیانات دے رہےہیں۔ جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں داعش کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کی ہلاکت کی خبرمیں بھی جھوٹ کا سہارا لیا۔

گزشتہ ہفتے میڈیا میں دنیا کے سب سے بڑے دہشت گرد ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبریں چھائی رہیں۔ امریکہ کے صدرڈونالڈ  ٹرمپ نے سب سے پہلے اس کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے تفصیل سے دنیا کو بتایا کہ کیسے ابوبکرالبغدادی مارا گیا، لیکن اب ٹرمپ کےدعووں پرامریکی میڈیا سوال اٹھا رہی ہے۔

واضح رہےکہ 26 اکتوبرکی رات کوامریکی فوج نے بغدادی کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ ٹرمپ اس آپریشن کودیکھ رہے تھے۔ اس کےاگلے روزڈونالڈ ٹرمپ نے دنیا کوبتایا کہ امریکہ نے ابوبکربغدادی کو ہلاک کیا ہے۔ انہوں نےاس خاص آپریشن کی تفصیلات بتاتےہوئے کہا تھا کہ موت سےٹھیک پہلےاپنی جان بچانے کےلئےبغدادی رو رہا تھا ۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق، امریکی فوج کےافسران نےنام نہ شائع کرنےکی شرط پرکہا کہ انہیں اس آپریشن کی پوری تفصیلات شیئرکرنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن انہوں نےکہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے دعووں کولے کران کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایک امریکی افسرنےکہا کہ واہ واہی لوٹنےکےلئےڈونالڈ ٹرمپ نے لوگوں کو ایسی کہانی بتائی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ آپریشن کا جوویڈیو دیکھ رہے تھے، اس میں آڈیو بھی نہیں تھا۔ وہائٹ ہاؤس نےبھی ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ٹیگس