Dec ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکہ میں بھاری فوجی بجٹ منظور

امریکی سینیٹ نے بھی آئندہ مالی سال کے لیے بھاری فوجی بحٹ کی منظوری دے دی ہے۔

امریکی سینیٹ نے جس میں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے، چھیتر ووٹوں سے آئندہ مالی سال کے فوجی بحٹ کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت سات سو اڑتیس ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

توقع ہے کہ نیشنل ڈیفینس اتھارائزیشن ایکٹ کے نام سے منظور کیے جانے والے فوجی بحٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج کسی وقت دستخط کردیں گے جس کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرجائے گا۔

گزشتہ ہفتے امریکی ایوان نمائندگان نے بھی جس میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے، اڑتالیس کے مقابلے میں تین سو ستتر ووٹوں سے آئندہ مالی سال کے فوجی بجٹ کی منظوری دی تھی۔

اتنا بھاری فوجی بجٹ ایسے وقت میں منظور کیا گیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ شروع ہی سے فوجی بجٹ میں کمی لانے کا دعوی کرتے رہے ہیں۔

 

ٹیگس