پینٹاگون عین الاسد پر ایران کے میزائلی حملے میں نقصان کو چھپانے سے گریزکرے: امریکی پارلیمنٹ
امریکی اراکین پارلیمنٹ نے وزارت جنگ پینٹاگون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ایران کے میزائل حملے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق صداقت سے کام لے۔
ارنا نیوز کےمطابق دو امریکی سینیٹروں بیل پاس کِرِل اور ڈان بیکن نے وزارت جنگ پینٹاگون کے انسپکٹر جنرل کے نام ایک مراسلہ تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے عراق میں امریکی اڈے عین الاسد پر ایران کے حملے میں جانی نقصان کے تعلق سے متضاد خبریں دینے کی مذمت کی اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ پینٹاگون ایران کے میزائل حملے میں ہونے والے نقصان کو چھپانے سے گریزکرے۔
عراق میں امریکی دہشتگردی کے اہم اڈے عین الاسد پر ایران کے میزائلی حملے کے بعد امریکی حکام منجملہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر جنگ مارک اسپر اور وزیر خارجہ مائک پومپئو نے یہ دعوی کیا تھا کہ ایران کے میزائلی حملے میں کوئی بھی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا مگر کچھ عرصے بعد پینٹاگون نے امریکی دہشتگردوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرنا شروع کیا اورآخری دو ہفتوں میں امریکی ذرائع ابلاغ نے پینٹاگون کے حوالے سے بالترتیب آٹھ، سولہ، چونتیس، پچاس اور چونسٹھ امریکی دہشتگرد فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ۔
واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو عراق میں امریکی دہشتگردی کے مرکزعین الاسد پر اپنے میزائل حملے کے بعد سپاہ پاسداران نےاعلان کیا تھا کہ اس آپریشن میں امریکہ کے کم از کم اسی دہشتگرد ہلاک جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔