May ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • بے لگام کورونا نے لاکھوں گھروں کے چراغ گل کردیئے

دنیا بھر میں کورونا کا زورنہ فقط برقرار ہے بلکہ کورونا وبا کا قہرمسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس نے اب تک لاکھوں گھروں کے چراغ گل کردیئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 74 ہزار 807 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 63 ہزار 183 ہو چکی ہے اور اب بھی امریکا کے اسپتالوں میں 9 لاکھ 75 ہزار 292 کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جن میں سے 15 ہزار 827 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 30 ہزار 76 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 101 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 29 ہزار 684 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 14 ہزار 457 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 53 ہزار 682 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 25 ہزار 857 ہو چکی ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 25 ہزار 809 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 74 ہزار 191 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 7 ہزار 275 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 68 ہزار 162 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس میں اب تک ایک لاکھ ایک ہزار 650 افراد مبتلا ہوئے جن میں سے اب تک 81 ہزار 587 افراد اللہ کے فضل و کرم سے صحت یاب ہوئے  اور 6 ہزار 418 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 584 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 31 ہزار 744 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 209 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 31 ہزار 938 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 ہزار 537 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار 929 ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38 لاکھ 22 ہزار 989 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 65 ہزار 84 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 22 لاکھ 54 ہزار 910 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 48 ہزار 209 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 لاکھ 2 ہزار 995 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس