Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • دنیا پرکورونا کا راج

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 لاکھ 72 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 32 ہزار 475 ہو گئیں۔

امریکا تا حال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 527 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 21 لاکھ 42 ہزار 224 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 70 ہزار 591 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 16 ہزار 744 کی حالت تشویش ناک ہے ۔

برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 796 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 42 ہزار 791 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 6 ہزار 829 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 20 ہزار 129 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 662 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 375 ہوچکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 90 ہزار 685 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 136 ہو چکی ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 34 ہزار 301 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 651 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 6 ہزار 498 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2  لاکھ 25 ہزار 132 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 867 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 87 ہزار 423 ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 955 ہو گئی جبکہ ایک لاکھ 46 ہزار 748 افراد صحت یاب ہوئے اور 8 ہزار 730 افراد جاں بحق ہوئے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 792 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 677 ہو گئے۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 398 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 56 ہزار 813 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 932 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 308 تک جا پہنچی ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 132 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78 لاکھ 72 ہزار 619 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 4 لاکھ 32 ہزار 475 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 33 لاکھ 97 ہزار 681 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 54 ہزار 106 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 40 لاکھ 42 ہزار 463 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس