Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran

امریکا نسل پرستی کی آگ میں بری طرح جل رہا ہے۔

امریکہ میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے جس کے دوران مشتعل مظاہرین نے ریاست جورجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا میں پولیس کے دفاتر کو بھی نشانہ بنایا۔

جارج فلوئیڈ کے قتل سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں اور شدید ہنگاموں کے درمیان ریاست جورجیا کے شہر اٹلانٹا میں پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام شہری رچرڈ بروکس کے قتل سے مزید اشتعال پیدا ہو گیا۔

قابل ذکر ہے کہ پچّیس مئی کو جارج فلوئڈ کے بہمیانہ قتل کے بعد پورے امریکہ میں پولیس کے  تشدد کے خلاف احتجاج کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہ احتجاجات اب ایک تحریک میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

اٹلانٹا میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک آٹھ سالہ بچی بھی شامل ہے۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

 

ٹیگس