Jul ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran

امریکا میں نسلی امتیاز کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

نسلی امتیاز کے خلاف جاری مظاہرے میں شامل لوگوں نے دنیا کے سب سے بڑے نسل پرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کے باہر بڑے بڑے حرفوں میں بلیک لائیوز میٹر کا سلوگن لکھ دیا۔

امریکی ریاست مینے سوٹا کے شہر مینیا پولیس میں سفید فام پولیس افسر کے ہاتھوں جارج فلائیڈ نامی ایک سیاہ فام شہری کے بہیمانہ قتل کے بعد پورے امریکہ میں امریکی پولیس کے تشدد اور نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ ابھی تک تھما نہیں ہے اور یہ احتجاج اب ایک تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے۔

 ملک گیر احتجاج میں شدت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو بارہا تشدد کا حامی، بلوائی اور دہشت گرد قرار دیا ۔

امریکا سے بلند ہونے والا بلیک لائیوز میٹر کا نعرہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے اور نسلی امتیاز کے خلاف ہونے والے زیادہ تر مظاہروں میں اسی سلوگن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ 

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ 

ٹیگس