Aug ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran

امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکہ میں نسل پرستی اور عدم مساوات کے خلاف عوامی غم و غصہ جاری ہے اور پولیس سیاہ فاموں کی مسلسل سرکوبی کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں سفید فام پولیس افسر ڈریک شوون نے پچیس مئی کو نو منٹ تک اپنے گھٹنے سے گردن دبا کر ایک سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئڈ کا قتل کر دیا تھا۔ سفید فام پولیس افسر کے اس وحشیانہ اقدام کے بعد پورے امریکہ میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی اور تب سے امریکہ میں جگہ جگہ نسل پرستی اور پولیس کے بہیمانہ اور تشدد پسندانہ رویے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس